9 نومبر، 2021، 9:36 AM

حماس کو ایران کے ساتھ تعلقات پر فخر/ ایران فلسطینیوں کا سچا اور مخلص حامی

حماس کو ایران کے ساتھ تعلقات پر فخر/ ایران فلسطینیوں کا سچا اور مخلص حامی

فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اعلی رکن نے ایران کے ساتھ تعلقات پر فخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطینیوں کا سچا اور مخلص حامی ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن خلیل الحیہ نے ایران کے ساتھ تعلقات پر فخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطینیوں کا سچا اور مخلص حامی ہے۔ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ایران نے مشکلات میں  مختلف شکلوں میں حماس کا ساتھ دیکرثابت کیا ہے کہ ایران فلسطینیوں کا سچا اور مخلص حامی ہے اور حماس کو ایران کے ساتھ تعلقات پر افتخار ہے۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اسلامی مزاحمت کی حمایت کی ہے اور ایران کی حمایت کی بدولت آج اسلامی مزاحمت اسرائيل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی طاقت اور قدرت کا اظہار کررہی ہے۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب حکمرانوں نے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے خائن اورغدار عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائےگا۔

News ID 1908777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha